ملائیشیاکے قائداپوزیشن انور کی پیرول پر رہائی

کوالالمپور۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا کے قائد اپوزیشن انور ابراہیم کو آج ان کی رخصت منظور کرلی گئی ۔ تاکہ وہ اپنے والد کی تدفین میں شرکت کرسکیں ۔ چند دن قبل ہی ہم جنس پرستی کے الزام میں انہیں پانچ سال کی سزائے قید دی گئی ہے ۔ اس کے آغاز کے چند بعد ہی ان کی رخصت منظور کی گئی ‘ تاکہ وہ اپنے والد کی تدفین میں شرکت کرسکیں ۔ ان کا ادعا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی مفادات پر مبنی ہے ۔ ان کی قید کا آغاز 10فبروری کو ہوا تھا جب ان کی قطعی اپیل 2008ء کے ہم جنس پرستی کے مقدمہ میں مسترد کردی گئی تھی ۔ عدالت کا یہ مقدمہ اندرون و بیرون ملک سیاسی مفادات پر مبنی سمجھا جارہا ہے تاکہ ملائیشیا کے برسراقتدار مخلوط حکومت کو درپیش تمام خطرے برخواست کردیئے جائیں ۔