کوالالمپور۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا نے آج کہا کہ وہ اپنے MH370 طیارے کو تلاش کرنے کے عہد کا پابند ہے جو گذشتہ سال لاپتہ ہوگیا تھا ۔ دیگر ممالک بھی اس طیارے کی دوبارہ تلاشی مہم میں شامل ہوں گے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ لیوؤ تیانگ لائی نے اس طیارہ کے لاپتہ ہونے کی پہلی سالانہ یاد 8مارچ کو منعقد شدنی تقریب سے قبل کہا کہ ہم اس طیارہ کو ہنوز تلاش نہیں کرسکے ہیں جو کوالالمپور سے بیجنگ کو پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا جس میں 239مسافرین سوار تھے ۔ اُن میں چینی مسافرین کی اکثریت تھی ۔اس طیارہ کی تلاش میں ماہرین کے گروپ پر انحصار کیا جارہا ہے۔