کوالالمپور ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کی مسلم اکثریتی ریاست کیلانتن میں سوپرمارکٹس، فوڈ آؤٹ لٹس اور دیگر تجارتی مراکز کے تمام مسلم خاتون ملازمین کو سر پر اسکارف لگانے یا پھر جرمانہ کا سامنا کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ساتھ اس کثیر نسلی مسلم اکثریتی ملک میں ایک اور تنازعہ چھڑ گیا ہے۔ کیلانتن اسٹیٹ کے حکام نے ’آپریشن عورت اٹیک‘ شروع کرتے ہوئے ایسے مسلم خاتون تاجرین اور ورکرس پر RM 500 (دس ہزار روپئے) کا اعظم ترین جرمانہ لاگو کردیا ہے، جو اپنے سر اور بال کو نہ ڈھانکیں اور جو چست لباس زیب تن کرتے ہوں۔