کوالالمپور۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جنوبی ملائیشیاء میں درندگی کے خوفناک واقعہ میں ایک بے روزگار شوہر نے خودکشی سے قبل گوشت کاٹنے کے ستور سے اپنی ہندوستانی نژاد بیوی کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیا، کیونکہ اپنی بیوی پر دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ کررہا تھا۔ اس درندگی کے بعد جنونی شوہر نے تین بچوں کی ماں کے میناگا صوبہ جوہر کے ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی کشمکش سے گزر رہی ہے۔ اس بربریت انگیز واقعہ کے بعد 47 سالہ شوہر نے زہریلی دوا پینے کے بعد پھانسی پر لٹک کر خودکشی کرلی۔ اس بہیمانہ واقعہ کے پس پردہ حسد اصل وجہ بتائی گئی ہے۔ پڑوسی کے مطابق شوہر گزشتہ 15 سال سے سنگاپور کی ایک ہوٹل میں برتن دھونے پر ملازم تھا اور واپسی کے بعد پانچ سال سے بے روزگار تھا اور بیوی دوسرے گھروں میں ملازمت کررہی تھی۔