کوالالمپور،19مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی املاک پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی سے بھرے تھیلے اور سینکڑوں باکس برآمد کئے گئے ہیں۔ ملائشیا پولیس نے یہ اطلاع دی۔پولیس نے کہاکہ رزاق کی املاک پر چھاپہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ ملائشیا ڈیولپمنٹ برہاڈ (ایم ڈی بی )سے وابستہ جانچ کے سلسلہ میں مارا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائشیا انتخابات میں رزاق کی اپنے حریف اور ملائشیا کے موجودہ وزیراعظم مہاتر محمد سے شکست کی ایک بڑی وجہ ایم ڈی بی ۔1 کا بدعنوانی معاملہ تھا۔