پاناجی۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) گواکے اسپیکر اسمبلی آ بتایا کہ جیل میں مقید رکن اسمبلی اور سابق وزیر فرانسیسکو میکی پاچیکو آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے اسمبلی کے مانسون اجلاس میں عدالت کی اجازت سے شریک ہوسکتے ہیں۔ گوا وکاس پارٹی لیڈر اور توام کے رکن اسمبلی فرانسیسکو ایک سرکاری عہدیدار کو طمانچہ مارنے کے الزام میں سزا سنائی، یہ یہاں ایک جیل میں قید ہیں۔ اسمبلی اسپیکر راجندر الیکر نے بتایا کہ اجلاس میں فرانسیسکو کو کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ وہ ایک رکن اسمبلی ہیں اور وہ دیگر ارکان اسمبلی کی طرح اجلاس میں سوالات اٹھا سکتے ہیں اور تحریکات پیش کرسکتے ہیں۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ وہ (رکن اسمبلی) جیل کے یونیفارم میں شرکت کریں گے، اسپیکر نے کہا کہ انہیں عام لباس میں شرکت کی اجازت رہے گی۔