مقصد میں کامیابی

محترم محمد رضی الدین معظم

کسی بھی مقصد یا حاجت کو دل میں رکھ کر دو رکعت صلوۃ الحاجت پڑھیں، پھر درج ذیل طریقوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ بوقت طلوع آفتاب باوضوء گیارہ بار درود شریف اور سورۂ کافروں اور پھر درود شریف پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ مقصد میں کامیابی ملے گی۔
٭ بعد زوال دوپہر میں چار رکعت نماز ادا کریں اور ہر رکعت میں سورۂ اخلاص پچاس بار پڑھ کر دعاء کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ کسی بھی وقت سورۂ قصص کی آیت ۷۰ سو بار پڑھ کر دعاء کرتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ لَاالہ اِلّا ھو وعلی اللّٰہ فلیتوکل المؤمنونo ایک ہزار بار پڑھ کر دعا کرتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ سورۂ انبیاء کی آیات ۶۸،۶۹ چالیس روز تک چالیس بار پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ نصف شب کے بعد دو رکعت صلوۃ الحاجت پڑھیں، پھر کھڑے ہوکر برہنہ سر دونوں ہاتھ اوپر اُٹھاکر ’’یاوہاب‘‘ سو بار پڑھ کر خوب دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ہوگی۔
نوٹ:۔ ہر عمل کے ساتھ اول و آخر گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔
اسلامی اَسباق
٭ اسلام ہم کو یہ سکھاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔
٭ مسلمان صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔
٭ مسلمان اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو سجدہ نہیں کرتے، کسی اور کو اللہ کے برابر یا عبادت کے لائق سمجھ کر سجدہ کرنے والا مشرک ہو جاتا ہے۔
٭ ہمارے رسول کا نام حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
٭ ہرچیز کو زندگی دینے والا اور مارنے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
(مرسلہ: محمد عبد العظیم)