نئی دہلی ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو جنہیں دہشت گردی کے مقدمات میں بری کردیا گیا ہے، سرکاری ملازمتیں فراہم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی 2002ء گجرات فسادات مقدمہ میں بری ہونے کے بعد وزیراعظم بن سکتے ہیں تو پھر مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے مقدمات میں بری ہونے کے بعد سرکاری ملازمتیں کیوں نہیں دی جاسکتی۔ دہلی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے امانت اللہ خاں جو حلقہ اوکھلا کی نمائندگی کرتے ہیں، دعویٰ کیا کہ ایسے کئی واقعات خود ان کے حلقہ میں پیش آچکے ہیں جہاں پولیس نے جھوٹے مقدمات میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں عدالتوں نے انہیں بری کردیا۔