مقدمات سے دستبرداری کیلئے ڈاکٹر شنکر راؤ کا مطالبہ

حیدرآباد 3 جولائی (آئی این این)۔ سابق وزیر ڈاکٹر پی شنکرراو نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے درخواست کی ہے کہ سابق کرن کمار ریڈی حکومت کی جانب سے ان کے خلاف درج کردہ تمام مقدمات واپس لئے جائیں ۔ شنکر راو نے کے سی آر سے خواہش کی کہ وہ سابق حکومت کی جانب سے ان کے خلاف درج کردہ مقدمات کا جائزہ لیں ۔ انہوں نے ان مقدمات کو جھوٹے اور من گھڑت قرار دیا ۔ سیاسی انتقامی کارروائی کے حصہ کے طور پر سابق حکومت نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔