علیگڑھ (یوپی) 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مبینہ جعلی انکاؤنٹر جس میں 2 مشتبہ مجرم ہلاک ہوگئے تھے، اِس میں آج ایک نیا موڑ آیا جبکہ پولیس نے 10 کارکنوں بشمول علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے کہاکہ اُنھوں نے مقتول مجرم کے ارکان خاندان کا اغواء کیا تھا۔ ایک مقدمہ اتھرولی پولیس اسٹیشن میں جمعرات کے دن درج کیا گیا جس میں کارکنوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُنھوں نے مستقیم کی والدہ اور دادی کا اغواء کیا ہے۔ کارکنوں کے گروپ میںجواہرلال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ قائد عمر خالد بھی شامل ہیں لیکن شکایت میں اُنھیں نامزد نہیں کیا گیا۔