مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد مورچوں کے خلاف فوج سشماہی کارروائی کی خواہاں

نئی دہلی ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی مسلح افواج نے سیاسی عاملہ سے کہہ دیا ہیکہ صرف ایک مسلسل فوجی کارروائی جو 6 ماہ مدت کی ہو دہشت گرد مورچوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں قائم ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس میں دہلی کے وزیر صحت کی حاضری
نئی دہلی، 4اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین ٹیکس چوری معاملے میں آج محکمہ انکم ٹیکس سے ملے سمن پراس کے سامنے حاضر ہوئے ۔محکمہ انکم ٹیکس نے یہ سمن مسٹر جین کو کولکتہ کی کچھ کمپمنیوں میں ٹیکس ادا نہ کرنے کے سلسلہ میں بھیجا تھا۔ گزشتہ ہفتے بھیجے اس سمن میں انکم ٹیکس محکمہ نے مسٹر جین سے معاملے کی تفتیش کر رہے افسر کے سامنے پیش ہو کر گزشتہ چار برسوں سے انکم ٹیکس ریٹرن پیش کرنے کو کہا تھا۔ مسٹر جین انکم ٹیکس محکمہ دفتر میں عام آدمی پارٹی (آپ) لیڈر آشوتوش اور سنجے سنگھ کے ساتھ پہنچے ۔مسٹر سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا، "مسٹر جین ایماندار آدمی ہیں اور انہیں ان کی ایمانداری کے لئے پریشان کیا جا رہا ہے ۔

 

کوئمبتور میں مشتبہ طالب علم گرفتار
کوئمبتور۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں 6افراد کی اسلامک اسٹیٹ سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتاری کے بعد نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی نے شہر کوئمبتور سے ایک لاء اسٹوڈنٹ کو حراست میں لے لیا ہے تاکہ خطرناک دہشت گردانہ نٹ ورک سے اس کے رابطہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جاسکے۔ تاہم این آئی اے نے مزید 4نوجوانوں کو پکڑ لیا لیکن پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔