مضبوط اور لکچدار ناخنوں کیلئے دو چائے کے چمچے نمک، دو چائے کے چمچے ارنڈی کا تیل، ایک چائے کا چمچہ Wheat germ Oil اچھی طرح ملائیں اور ایک بوتل میں بھر لیں۔استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلائیں، تھوڑا سا تیل ناخنوں پر ملیں،3تا5منٹ چھوڑ دیں پھر پونچھ دیں۔ اس کے بعد زیادہ مقدار میں صرف ارنڈی کا تیل لگائیںاگر خواہش ہو۔
جھریاں دور کرنے اور جلد کو تازگی بخشنے :
دو بڑے چمچے ووڈ کا، ایک بڑا چمچہ سونف، اور دیڑھ چائے کا چمچہ شہد ملاکر اچھی طرح ہلائیں۔پھر3دن تک رکھ چھوڑیں۔آمیزہ نتھار لیں خالص آمیزہ استعمال کریں یا دو بڑے چمچے پانی ملا کر پتلا کرلیں۔روئی بھگوکر چہرے پر لگائیں۔(2)چہرے اور جلد پر جہاں جہاں جھریاں پڑ گئی ہوں کھوپرے کا تیل لگائیں اور روزانہ سوتے وقت مالش کریں۔