مفتی سعید کی حالت ہنوز نازک

نئی دہلی۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید کی حالت ہنوز نازک ہے۔ انہیں چند دن قبل سینے میں انفکشن کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ‘ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ کل کی بہ نسبت آج اُن کی حالت میں کوئی بہتری پیدا نہیں ہوئی ‘ ان کی حالت ہنوز نازک لیکن مستحکم ہے ۔ گذشتہ سال یکم مارچ کو مفتی محمد سعید نے پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا ۔ معائنوں سے پتہ چلتا ہے کہ اُن کے خون میں کمی پیدا ہوگئی ہے ‘ انہیں نمونیا اور سپسیس کی بیماریاں لاحق ہیں ۔
بردھن کی آج آخری رسومات
نئی دہلی۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی کے سینئر قائد اے بی بردھن جن کا کل رات انتقال ہوگیا پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر کل اُن کی نعش آخری دیدار کیلئے رکھی جائے گی ۔ بعدازاں آخری رسومات دوپہر میں ادا کی جائیں گی ۔ 92سالہ بردھن کا طویل علالت کے بعد جی وی پنت ہاسپٹل میں کل رات انتقال ہوگیا ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ ان کی آخری رسومات برقی شمشان پر کل تین بجے دن ادا کی جائیں گی ۔