مغویہ لڑکے کی نعش برآمد

مظفر نگر ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 9 سالہ لڑکے کی نعش آج ضلع شاملی میں تھانہ بھون ٹاون کے کھیتوں میں دستیاب ہوئی ۔ جس کا 13 دسمبر کو اغواء کرلیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اقبال جرم کرلیا ہے ۔ ASP مسٹر وی کے مصرا نے بتایا کہ طاہر حسین کے فرزند انس کا 13 دسمبر کو اغواء کرلیا گیا تھا ۔ جس کی نعش آج تھانہ بھون ٹاون میں ایک گنے کے کھیت سے برآمد کرلی گئی ہے ۔ ملزم ویپن کمار جو کہ لڑکے کے والد کی ایک دکان کا کرایہ دار ہے اس لڑکے کے اغواء اور گلا گھونٹ کر مار دینے کا اقبال جرم کرلیا ہے کیوں کہ اسے دکان کے تخلیہ کرنے کی نوٹس پر برہم تھا ۔ تاوان کے لیے جس کاغذ پر تحریر تھے وہ کمار کی تحریر سے ملتی جلتی تھی ۔ جس کی بناء اسے گرفتار کرلیا گیا ۔