مغلپورہ میں ایم بی ٹی کے پبلسٹی موبائیل آٹو رکشا پر حملہ

حیدرآباد۔/22اپریل، ( سیاست نیوز) مغلپورہ پانی کی ٹانکی کے قریب آج بعض نامعلوم افراد نے مجلس بچاؤ تحریک کے پبلسٹی موبائیل آٹو رکشا پر حملہ کرتے ہوئے آٹو کو نقصان پہنچایا جس پر ایم بی ٹی امیدوار حلقہ اسمبلی چارمینار جناب ماجد خان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے باعث ان کی انتخابی تشہیر میں خلل پیدا ہورہا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون نے اس سلسلہ میں اپنے ماتحت عہدیداروں کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے جناب ایم اے باسط کے علاوہ مولانا عبدالقادر قادری وحید پاشاہ کے ہمراہ جناب ماجد خان امیدوار نے مغلپورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔