مالدہ ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج 30 سالہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور پر مغربی بنگال کے وزیر فوڈ پروسیسنگ کرشناڈو چودھری کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس پیام روانہ کیا تھا ۔ سبھانکرداس جو ایک ہمہ منزلہ عمارت کا چوکیدار ہے سے پولیس نے پوچھ گچھ کی ۔ اس کے بعد مالدہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔