مغربی بنگال میں بم دھماکہ ، عمارت منہدم

سوری (مغربی بنگال)۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹی عمارت جو مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے دیہات سوری میں واقع تھی ، بم دھماکہ سے منہدم ہوگئی۔ اطلاعات کے بموجب یہ دیسی ساختہ بم تھا۔ دھماکہ سے اس عمارت اور قرب و جوار کی عمارتوں میں مقیم کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس بیربھوم جوبی تھامس نے دھماکہ کی توثیق کرتے ہوئے اطلاع دی کہ پولیس واقع کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ مبینہ طور پر یہ دیسی ساختہ بم جو ایک کمرہ میں رکھا ہوا تھا ، اچانک دھماکہ سے پھٹ پڑا۔