مغربی بنگال : مقامی لوگوں میں جھڑپ، ایک ہلاک، چودہ زخمی

رائے گنج (مغربی بنگال) ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع نارتھ دیناج پور میں ایک اسکول میں نومقررہ اُردو ٹیچرز کے داخلے پر پولیس کے ساتھ ہجوم کی جھڑپ میں جمعرات کو ایک شخص ہلاک ہوگیا اور 14 دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ بی جے پی کی ڈسٹرکٹ یونٹ نے اس ہلاکت اور نارتھ دیناج پور میں ’’لاقانونیت کی صورتحال‘‘ کے خلاف بطور احتجاج جمعہ کو اسلام پور علاقہ میں 12 گھنٹے کے بند کی اپیل کی ہے۔ احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ اردو کے ساتھ دیگر خالی جائیدادیں بھی پُر کی جائیں۔