تہران ۔ یکم / اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چیانل ، خبر دی ہے کہ اور ملک کا مغربی صوبہ کرمان شاہ 5.3 کی شدت کے زلزلے سے دہل گیا ۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلہ کا طاقتور جھٹکہ کرد ٹاؤن اور پولِ ذہب کو عملاًدہلادیا ۔ یہ ٹاؤن بھی ان علاقوں میں شامل ہے جو گزشتہ سال نومبر میں 600 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے 7.2 شدت کے طاقتور زلزلے سے بری طرح متاثر ہوا تھا ۔