معیشت کی جامع ترقی کو یقینی بنانے کوشاںBRICS

مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ کا اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز)

: BRICS ( برازیل ، اوس ، ہندوستان ، چین ، جنوبی آفریقہ ) کی جانب سے ، جو کہ پانچ ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں ، جامع ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ بنڈارو دتاتریہ نے یہ بات بتائی ۔ مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جان کر خوشی ہوئی کہ BRICS لیبر انسٹی ٹیوٹس کے سوشیل سیکورٹی اگریمنٹ اینڈ نیٹ ورکنگ پر ایک وسیع تر اتفاق رائے پیدا ہوا ہے ۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ اس میٹنگ میں یو ایف اے اور پھر اس کے بعد جینیوا میں حال میں جن امور پر توجہ دی گئی اس کے لیے پیشقدمی کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ انہوں نے BRICS پر زور دیا کہ صرف میکانیز کی نگرانی نہ کی جائے بلکہ عام چیالنجس کے جامع اور اجتماعی حل کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت تمام کے لیے جاب سیکوریٹی ، ویج سیکوریٹی اور سوشیل سیکوریٹی فراہم کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ احیاء روزگار حکومت کا اصل مقصد ہے اور ہندوستانی ورکرس کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دہلی میں منعقد ہونے والے BRICS اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں حیدرآباد میں 27 اور 28 جولائی کو منعقد ہوئے دو روزہ بی آر آئی سی ایس ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ میٹ کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو اس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ BRICS ایمپلائمنٹ اینڈ ورکنگ گروپ (BEWG) کے ٹرمس آف ریفرنس پر غور و خوض کیا گیا اور اسے قطعیت دی گئی ہے ۔۔