معذور محمد قمرالدین کو 10 ہزار کی امداد ، سیاست کی نیوز کا اثر

شمس آباد ۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) محمد قمرالدین ساکن محمود نگر حسن نگر جو دونوں پیروں سے معذور ہے اور پورے خاندان کا واحد سہارا ہے جو کارچوب کا کام کرتے ہوئے اپنے افراد خاندان کی پرورش کرتے ہیں جن کا ان کی بیوی غوثیہ بھی ان کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔ دو دن قبل روزنامہ سیاست میں محمد قمرالدین کو وظیفہ منظور کرنے کے متعلق نیوز شائع ہوئی تھی، جس سے جناب ماجد خان بے حد متاثر ہوکر ان کی جانب سے 10 ہزار روپئے کی امدادکی، جس کیلئے سید مزمل احمد اور ان کے ساتھیوں کی کوشش شامل ہیں۔ سید مزمل احمد اپرپلی ایریا کمیٹی صدر نے 10 ہزار روپیوں کا چیک محمد قمرالدین کے حوالہ کیا اور تیقن دیا کہ آئندہ بھی ان کیلئے مالی امداد کی کوشش کی جائے گی۔ سید مزمل احمد نے بتایا کہ روزنامہ سیاست قوم کی بھلائی اور حکومت کی اسکیمات کیلئے مفت اشتہارات کے ذریعہ حکومت کی اسکیمات کو عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ ادارہ سیاست کی بے لوث خدمات سے حیدرآباد ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ادارہ سیاست نے اپنی پہچان بنا کر سماج میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر کی بے لوث خدمات بھی سماج کیلئے ایک مثال ہیں۔ سیاست میں شائع نیوز سے کئی افراد متاثر ہوکر محمد قمرالدین کی امداد کیلئے آگے آرہے ہیں۔ اس موقع پر محمد شوکت الدین شاستری پورم ڈیویژن جنرل سکریٹری، محمد فیروز، سید تفضل احمد، سید اقبال، محمد یونس، محمد خالد، محمد خواجہ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔