معتمد خارجہ گوکھلے کی چین کے عہدیداروں کیساتھ ملاقات

بیجنگ ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کئی مسائل پر چین اور ہندوستان کے درمیان تناؤ کی صورتحال کے درمیان معتمد خارجہ وجئے گوکھلے نے بیجنگ کا اچانک دور کیا اور اعلیٰ چینی عہدیداروں کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل موضوعات پر بات چیت منعقد کی۔ گوکھلے کا دورہ جسے راز میں رکھا گیا اس کا اعلان آج ہندوستانی سفارت خانہ نے ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے۔ ایمبیسی کے یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق باہمی مشاورت کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی تعلقات کی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ 73 روزہ ڈوکلام تعطل کے بعد سے ہند۔ چین روابط کشیدہ ہوتے رہے ہیں۔