معاہدہ تحلیل ہونے پر ایران کی نیوکلیائی افزودگی میں اضافہ کرنے کی دھمکی

انقرہ،یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ سال 2015 کے نیوکلیئر معاہدے کو تحلیل کرکے اس سے الگ ہوتا ہے تو ایران کے پاس اپنے نیوکلیئر پروگرام کو کنٹرول کرنے کے لئے یورینییم افزودگی ٹکنالوجی کی صلاحیت ہے ۔ایران کے نیوکلیئر توانائی تنظیم کے سربراہ اکبر صالحی نے ایک ٹی وی چینل کو یہ اطلاع دی۔مسٹر صالحی نے مسٹر ٹرمپ کو یہ قدم نہ اٹھانے کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ دغابازي کرنا حماقت ہے ۔ ہماری یورینیم کی افزودگی ٹیکنالوجی صلاحیت کی سطح نیوکلیئر معاہدے سے پہلے کے وقت سے کہیں زیادہ ہے ۔ مجھے امید ہے کہ مسٹر ٹرمپ اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے معاہدے کے ساتھ برقرار رہیں گے۔