اسلام آباد۔ یکم نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت یا لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربٹریشن (ایل سی آئی اے) نے پاکستان کو ثالثی معاہدوں کی خلاف ورزی پر 9 خودکار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) یا خود مختار توانائی پیدا کرنے والے اداروں کو 14 بلین ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہم کسی دوسرے ملک کے قانون کے پابند نہیں ہیں، اس حوالے سے ہم اپنے ملک کے قانونی طریقہ کار کو اختیار کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت اس معاملے کی جانچ کررہی ہے اور مقدمہ کے دفاع کے لیے تمام آپشن استعمال کرے گی۔