معاشی پالیسی اصلاحات پر آج پیانل مباحثہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد مینجمنٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام معاشی پالیسی اصلاحات کے پچیس سال پر ایک پیانل مباحثہ کا 28 جولائی شام 5 بجے سیس آڈیٹوریم امیر پیٹ حیدرآباد پر انعقاد عمل میں آئے گا ۔ پروفیسر سی ایچ ہنمنت راؤ سابق رکن پلاننگ کمیشن آف انڈیا ، ڈاکٹر چکراورتی آئی اے ایس (ریٹائرڈ ) سابق چیف سکریٹری حکومت اے پی ، بی وی پربھاکر راؤ مشہور صنعت کار اور پی وی آر کے پرساد سابق ایڈیشنل سکریٹری دفتر وزیر اعظم اس مباحثہ میں حصہ لیں گے ۔۔

 

شمس آباد کے مسلم قائدین کی
ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات
شمس آباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں واقع درگاہ حضرت بابا شہاب الدین سہروردیؒ کی حفاظت کیلئے مسلم قائدین نے جناب افتخار احمد شریف کی قیادت میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے درگاہ سے متعلق تمام معلومات فراہم کرتے ہوئے درگاہ کی اراضی کے حفاظتی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ پر ضلع کلکٹر اور شمس آباد تحصیلدار کو درگاہ کی اراضی کی حفاظت کرنے اور اس اراضی پر کسی بھی تعمیر یا سنگ بنیاد کو قائم ہونے سے روکیں گے اور ساتھ ہی درگاہ کی اراضی کے کاغذات حاصل کرنے کیلئے ضلع کلکٹر کو ہدایت جاری کریں گے ۔ کلکٹر آفس سے تمام ریکارڈ حاصل کرکے اس کی حفاظت کی جائے گی ۔ جس پر تمام مسلم قائدین نے ڈپٹی چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ۔