معاشی صورتحال پر حکومت اپوزیشن کی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نے آج لوک سبھا میں حکومت پر ملک کی معاشی صورتحال کی بناء پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مبادیات سماجی شعبہ کی وزارتوں کیلئے من مانے انداز میں رقم مختص کرنے کی وجہ سے ہے۔ ضمنی مطالبات زر پر مباحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے قائد ایم ویرپا موئیلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں جو 6 ماہ قبل برسر اقتدار آئی تھی۔ یہ اقدامات حکومت کو امیر حامی اور غریب دشمن ثابت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر اخبار کے صفحہ اول پر حکومت کی تائید میں کہانیاں شائع ہوسکتی ہیں لیکن اندرونی صفحات پر معاشی مسائل کے بارے میں تمام رائیٹ اپ حکومت کے خلاف ہیں۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے دعویٰ کیا کہ آئندہ مالی سال میں 6 فیصد شرح ترقی حاصل کرلی جائے گی۔ وہ لوک سبھا میں ضمنی مطالبات زر پر مباحث کا جواب دے رہے تھے۔ حکومت نے مزید 12 ہزار 500 کروڑ روپئے مزید اخراجات کیلئے طلب کئے ہیں۔ سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشورنس کے شعبہ کو مزید کھول دیا جائے گا کیونکہ وسیع سرمایہ کاری کی آمد کا امکان ہے۔