مظفر نگر کے 2700 متاثرہ افراد کو راحت

مظفر نگر ۔ 23 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر کے ضلع انتطامیہ کے مطابق فرقہ وارانہ فسادات سے متاثر مزید 2700 افراد نے کلکٹر کے دفتر میں راحت رسانی کیلئے درخواستیں داخل کی ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرمنی ترپاٹھی نے کہا کہ مظفر نگر اور دیگر علاقوں میں گزشتہ سال ستمبر میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سے متاثر 2700 افراد نے مالی تعاون کیلئے درخواستیں داخل کی ہیں جن کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے اب فسادات سے متاثرہ 932 خاندانوں کو 5 لاکھ روپئے فی خاندان کی مدد فراہم کی ہے ۔ مسٹر ترپاٹھی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مزید خاندانوں کو بھی راحت فراہم کی جائے گی ۔ ضابطہ کی تکمیل کے بعد اجتماعی عصمت ریزی کی شکار پانچ متاثرہ خواتین کے ارکان خاندان کی بھی فی خاندان 5 لاکھ روپئے کی امداد فراہم کی جائے گی۔