مظفر نگر کیمپوں کے متاثرین پیشہ ور بھکاری : ایس پی لیڈر عتیق احمد

لکھنو ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر فساد متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے ایس پی لیڈر عتیق احمد نے کہا ہے کہ ان کیمپوں میں رہنے والے لوگ ’’پیشہ ور بھکاری‘‘ ہیں۔ ’’ہر طبقہ ، ہر سماج میں پیشہ ور بھکاری پائے جاتے ہیں۔ اس لئے ہر کوئی جانتا ہے کہ ان میں سے بعض بھکاری ریاٹ کیمپس میں داخل ہوگئے ہیں،‘‘ سابق ایم پی نے یہ بات کہی۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ متاثرین کو 15 لاکھ روپئے اور نوکریاں دیئے گئے۔ لیکن ان کیمپوں میں دکھائے جارہے لوگ پیشہ ور گداگر ہیں۔ اکھلیش یادو حکومت مظفرنگر فساد متاثرین کی زبوں حالی پر شدید تنقیدوں کا نشانہ بنتی آئی ہے جبکہ کئی پارٹیوں نے ان ریلیف کیمپوں کے مشکل حالات پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔