مظفر نگر میں ہیلتھ افسران پر دودھ فروشوں کا حملہ نمونوں کی جانچ پر برہمی

مظفر نگر۔30 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے تحت موضع نیا گاؤں میں ایک برہم ہجوم نے دودھ فروشوں سے دودھ کے خالص ہونے کے بارے میں جانچ کیلئے نمونہ جمع کرنے والے محکمہ صحت کے عہدیداروں کی ایک ٹیم پر حملہ کردیا۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ اس ہجوم نے کل شام محکمہ صحت کی ٹیم پر حملہ کیا اور دودھ فروشوں سنتر پال اور امر پال سے جمع کردہ نمونوں کو تباہ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم کی قیادت کرنے والے ہیلتھ افسر ونیت کمار کے مطابق سنتر اور امر نے دودھ کے نمونے جمع کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اس حملے میں عہدیدار معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ سنتر پال اور امر پال کو گرفتار کرلیا گیا۔