مظفرنگر۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں مظفرنگر کے نئی منڈی علاقے میں کل رات کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نئی منڈی علاقے کے جٹ مجھیڈا گاؤں کے رہنے والے ستیش (30) کو گاؤں کے ہی دھیر سنگھ، منوج وغیرہ نے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ قتل کا سبب پرانی رنجش ہے ۔ واقعہ کے بعد قاتل فرار ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس قاتلوں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔قتل کے بعد گاؤں میں احتیاطا پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے ۔