مظفر نگر۔/6نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر فسادات کے 12مفرور ملزمین کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے عدالت کے حکم پر ملزمین کی جائیدادوں کی قرقی کے نوٹس جاری کئے تھے کیونکہ قبل ازیں پارٹی نے سمن کے بعد بھی ملزمین عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ موضع کو تیا میں گذشتہ سال پھوٹ پڑے فرقہ وارانہ فسادات میں آٹھ افراد کی ہلاکت معاملہ میں یہ ملزمین پولیس کو مطلوب تھے جن کے نام پروین، منوج، بنٹو، وجیندر، راہول، کالو، انوج، امیت ، دھیرج، دھنا، چینی اور وکاس بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے مجموعی طور پر 110افراد کے خلاف معاملات درج کرتے ہوئے ان میں سے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا لیکن خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) نے صرف 12 افراد کو ہی قتل معاملہ میں ملوث پایا۔