مظفر نگر ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گذشتہ سال مظفر نگر فسادات کے دوران کتبہ گاؤں میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شاہ پور پولیس اسٹیشن کے تحت کتبہ گاؤں میں کل شام دھیرج کمار کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ کتبہ گاوں میں فسادات کے دوران 8 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس نے 110 فسادیوں کے خلاف کیس درج کر کے صرف 2 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ شاہ پور ٹاون میں 2 دسمبر کو فسادات کے متاثرین نے دھرنا دیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا ۔ اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کے بموجب مذکورہ فسادات میں 50 سے زائد افراد ملوث ہیں ۔