لکھنؤَ : دمظفر نگر فسادات معاملہ میں بھگوا بریگیڈ کے کئی اہم لیڈران کی پھر مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں ۔مظفر نگر کے ایڈیشنل چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ دوئم نے اقلیت مخالف اشتعال انگیز کے لئے بدنام سادھوی پراچی ،مقامی بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنجیو بالیان او ربڈہانہ سے بی جے پی رکن اسمبلی امیشن ملک کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں ۲۲؍ جون کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔
یہ حکم ایڈیشنل چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ دوئم انکور شرما نے صادر کیاہے ۔ان لیڈروں پر ایک مہا پنچایت کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرکے دنگا بھڑکانے ،سرکاری ملازمین کو ان کی ڈیوٹی کی ادائیگی میں رخنہ ڈالنے او رانہیں غلط طریقہ سے روکنے ،دفعہ ۱۴۴؍ کی خلاف ورزی کرنے ا ور کریمنل امینڈ منٹ ایکٹ ۷ج؍ کے تحت مقدمہ درج ہیں ۔