مظفر نگر سے غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث 48 افراد کا اخراج

مظفر نگر ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث 48 افراد کو 6 ماہ کے لئے ضلع مظفر نگر سے خارج (تڑی پار) کردیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ وی کے سنگھ نے کہا کہ مظفر نگر پولیس کی سفارش پر 48 افراد کو 6 ماہ کے لئے اس ضلع سے چلے جانے کی ہدایت دی گئی ۔ ان پر غنڈہ ایکٹ کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ضلع حکام نے انہیں ضلع سے فوری نکل جانے کی ہدایت دی۔