مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی قومی سلامتی قانون کے تحت مقدمہ

مظفر نگر23 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکام نے مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی کیس کے ملزمین کے خلاف سخت ترین قومی سلامتی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے میڈیا کو بتایا کہ تین ملزمین احسان ‘ عارف اور شہزاد کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کے بموجب متاثرہ لڑکی اپنے گاؤں واپس ہو رہی تھی کہ ان تینوں نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا ۔