مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی، مزیدایک ملزم گرفتار

مظفر نگر ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ کے ایک اور ملزم کو آج گرفتار کرتے ہوئے 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ ملزم پشپندر گزشتہ سال فسادات سے متاثرہ لڑکی کی پھوگنا دیہات میں پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کے بعد سے وہ فرار تھا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پشپندر کو آج گرفتار کیا گیا اور مقامی عدالت نے اُسے 15 نومبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق فسادات کے دوران پھوگنا میں اجتماعی عصمت ریزی کے 6 اور لینک دیہات میں ایک واقعہ پیش آیا۔ اِس سلسلہ میں 27 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ پھوگنا میں ایک مقدمہ کو ایس آئی ٹی نے بند کردیا۔ چھ مقدمات میں ملوث 25افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مابقی 6 مفرور ہیں۔