مظفرنگر ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر میں گذشتہ سال پیش آئے فسادات کے سلسلہ میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد گرفتار شدگان کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت بحیثیت سبھاش کی گئی ہے اور عدالت نے اس کے خلاف جائیداد کی قرقی کی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ یہ ملزم اجتماعی عصمت ریزی کیس میںملوث تھا۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم جوکہ فسادات کی تحقیقات کررہی ہے، اجتماعی عصمت ریزی کے 6 واقعات میں 27 افراد ملوث ہونے کا پتہ چلایا ہے۔ تاہم ایک کیس جس میں 5 ملزمین ماخود تھے۔ ٹھوس ثبوت دستیاب نہ ہونے پر بند کردیا گیا۔ ضلع کے پھونگا گاؤں میں پیش آئے 5 اجتماعی عصمت ریزی واقعات میں ماخوذ 22 میں سے 19 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 3 ملزمین مفرور ہے۔ گذشتہ سال ستمبر میں ضلع مظفرنگر اور مضافات میں پیش آئے فسادات میں 60 افراد ہلاک اور 40 ہمار سے زائد افراد کو نقل مکانی کیلئے مجبور کردیا گیا تھا۔ اگرچیکہ فسادات کے متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے ریاستی حکومت اور رضاکارانہ تنظیمیں اقدامات کررہے ہیں لیکن ابھی تک ان پر سکتہ طاری ہے اور وہ اپنے مکانات کو جانے سے خوفزدہ ہے اور بیشتر افراد ہنوز کیمپوں میں قیام پذیر ہیں۔