مظفرنگر جیل میں 32 ہندو قیدیوں نے روزہ رکھا

مظفرنگر ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر میں  ایک  جیل میں محروس تقریباً 32 ہندوؤں نے رمضان المبارک کے احترام میں روزہ رکھا۔ انہوں نے اپنے 1,174 مسلم قیدیوں کے ساتھ سحری کی اور روزہ رکھا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ کے مطابق جیل حکام نے قیدیوں کی سحری اور افطاری کیلئے خصوصی انتظام کیا ہے۔ انہیں افطار میں دودھ اور خشک میوے سربراہ کئے جارہے ہیں۔ جیل میں جملہ 2,600 قیدی ہیں ان میں سے 1,174 مسلم اور 32ہندو قیدی روزہ رکھ رہے ہیں۔