ممبئی26مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی پولیس کی جانب سے جنوبی ممبئی میں تقریباً ڈھائی کلومیٹر طویل جلوس نکلنے کی اجازت نہ دینے کے نتیجے میں مختلف دلت تنظیموں نے اپنے رہنماء پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں بھیما ۔کورے گاؤں تشددکے اہم ملزم سمبھاجی بھیڈے کی گرفتاری کے مطالبہ پر آزادمیدان میں مظاہرہ کیا۔پولیس نے لاء اینڈ آرڈرکا بہانہ کرکے انہیں جلوس کی اجازت نہیں دی ،جسے پروکاش امیڈکر نے جمہوریت کے قتل سے مترادف قراردیا ۔اس موقع پر تاریخی آزاد میدان میں بھارتیہ بہوجن مہاسنگھ کے صدراور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں زبردست مظاہرہ کیا گیا اور ملزم کی گرفتار کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔پولیس کے ذریعے جلوس کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد ”یلغار جلوس”کو منسوخ کرکے آزادمیدان میں دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .