مکہ معظمہ ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مطاف پر جو عارضی پل تعمیر کئے گئے ہیں تاکہ کعبۃ اللہ شریف کے اطراف طواف کیا جاسکے۔ 9 فروری تا 9 مارچ کے عرصہ میں علحدہ کردیئے جائیں گے۔ یہ منصوبہ حکومت کی مقرر کردہ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپو رٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک مقامی روزنامہ کی خبر کے بموجب ڈائرکٹر ام القراء یونیورسٹی بکری اساس کمیٹی کے صدرنشین ہیں جس کا 22 واں اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا جس نے اس پراجکٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اس پراجکٹ کی تکمیل کو یقینی بنانے سخت محنت کریں۔اس سے عازمین حج کی خدمات بہتر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام فی الحال کعبتہ اللہ اور مکہ معظمہ کے دیگر مقامات پر جاری ہے اور سعودی عرب کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا کام ہے۔ اس کام میں 14000 سے زیادہ انجنیئرس ، ٹکنیشینس اور کارکن مطاف کی قابلیت میں اضافہ کرنے کیلئے مصروف ہیں۔ اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد ایک لاکھ پانچ ہزار عازمین حج فی گھنٹہ طواف کرسکیں گے۔ اس پراجکٹ میں مرکزی ایرکنڈیشننگ ، رواداری ، برقی روشنی کا انتظام ، صوتی نظاموں کا اہتمام ، گھڑیالوں اور جاسوس کیمروں کی تنصیب بھی شامل ہیں۔ عازمین حج طواف کرسکیں گے۔ یہ طواف پہلی منزل اور چھت پر بھی ہوگا۔ تمام بالائی منزلیں لفٹس کے ذریعہ مربوط ہوں گی۔
سعودی حکمراں صدر ترکی کا آج استقبال کریں گے
ریاض ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان کل سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر پہنچیں گے۔ ان کا استقبال سعودی عرب کے حکمران کریں گے۔ ان کی ملاقاتیں سعودی عہدیداروں سے مقرر ہیں تاکہ باہمی تعلقات میں اضافہ کیا جاسکے۔ صدر ترکی روانہ ہونے سے قبل اتا ترک ایرپورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے سعودی عرب کے انتظامیہ کے ساتھ ترکی کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔