مصنف اننت مورتی کی موت کا جشن منانے پر مقدمہ درج

بنگلور 23 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک پولیس نے بی جے پی اور ہندو جاگرن ویدیکا کے ان کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جنہوں نے کل مشہور مصنف یو آر اننت مورتی کی موت پر آتشبازی کرتے ہوئے جشن منایا تھا ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ چکمگلور میں ہفتے کو مڈی گیرے پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں بی جے پی اور ہندو جاگرن ویدیکا کے نامعلوم کارکنوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس اس واقعہ کا ویڈیو فوٹیج اور تصاویر ہیں اور اس سے ملزمین کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ ملزمین نے اننت مورتی کے انتقال کی اطلاع ملنے پر چار مقامات پر آتشبازی کی تھی ۔