برج راشد، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ساحل پر 600 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی پلٹ جانے سے 43 افراد کی موت ہو گئی۔یورپ جانے کی کوشش میں تارکین وطن کے ساتھ یہ ایک بڑا حادثہ ہے۔ یہ کشتی بحیرہ روم میں شمالی صوبہ بیہرہ میں برج راشد کے پاس ڈوب گئی۔ حکام نے بتایا کہ اب تک 31 نعشیں برآمد کی گئی ہیں، جن میں 20 مرد، 10 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے ۔ ایک دیگرکشتی میں 12 مزید نعشوں کو لے جاتے دیکھا گیا۔ بچائو اور راحت رسانی عملہ نے اب تک 154 لوگوں کو بچایا ہے۔ تقریبا 400 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس کشتی پر مصر، سوڈان، افریقی ملک اریٹیریا اور صومالیہ کے تارکین وطن سوار تھے ۔