قاہرہ ۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کے اسکندریہ شہر میں آج ایک کار بم دھماکے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے یہ اطلاع دی ہے ۔ اس دوران وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں چار پولیس اہلکار شامل ہیں اور یہ بم دھماکہ پولیس سکیورٹی سربراہ میجر جنرل مصطفی النمر کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ مینا نے پولس سربراہ النمر کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور کی موت ہوئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایک کار میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس میں دھماکہ ہونے سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مصر میں دو دن بعد صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر مختلف شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔