برسبین 2جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) جیل کی سزا کاٹ رہے آسٹریلیائی صحافی کے وکیل پیٹر گریٹ نے عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس کے موکل کو مصر سے آسٹریلیا روانہ کردیا جائے اور اسے بہترین متبادل قرار دیا تھا کیونکہ ایک عدالت نے الجزیرہ کے رپورٹر اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کے مقدمہ کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ گریٹ اور کینیڈین مصری محمد فہیمی کو ماہ جون میں سات سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی جبکہ مصری شہری باہیر محمد کو مصر کو بدنام کرنے اور ممنوعہ اسلام پسندوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزام کا سامنا تھا۔ مصر کی اعلی سطحی عدالت نے کل ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مقدمہ کی سماعت التواء میں رہے گی اس وقت تک تینوں ملزمین پولیس کی تحویل میں رہیں گے ۔ گریٹ کے بھائیوں مائیک اور اینڈریو نے کہا کہ عدالت عالیہ کافیصلہ قانونی تقاضوں کی تکمیل کیلئے ایک مثبت قدم ہے جسے ہم انصاف کئے جانے سے تعبیر کرسکتے ہیں تاہم صدر مصر عبدالفتاح الیسیسی نے نومبر میں عدالت کو یہ اختیار دیا تھا کہ بیرون ملک ایسے شہریوں کو جنہیں سزائے قید سنائی گئی ہے یا جن کے مقدمات زیر سماعت ہیں، اُن ملزمین کو ان کے متعلقہ ممالک واپس بھیج دیئے جانے کا متبادل ہی ایک بہترین طریقہ ہے۔