مصری گنج علاقے کی خستہ حال سڑک نے مقامی عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیاہے

گذشتہ دو ماہ سے سڑک کے کنارے کھودے گئے کھڈے نامکمل طور سے چھوڑدیئے گئے ہیں، سڑک کا کوئی پرسان حال نہیں
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) ۔ روز مرہ کی زندگی میں لوگوں کو اپنی ـضروریات کے مطابق ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانا ہوتا ہے ۔ لوگ اس کے لئے اپنے گھروں سے نکل کر سڑک کے راستے اپنی منزل تک پہنچتے ہیں۔ لوگوں کی آمدو رفت کے لئے سڑک کی تعمیر کی ذمہ داری مقامی حکومت کی ہوتی ہے۔سڑکیں مٹی اور پتھر سے تعمیر کی جائے یا سیمنٹ سے یا پھر ڈامبر سے ، جیسے بھی تعمیر کی جائے اُس پر لوگ آسانی سے چلنے کے قابل ہونا ضروری ہوتاہے۔ اور سڑک ایسی ہونی چاہیئے جس پر سائیکل ، موٹر سائیکل یا کاریا بس وغیرہ چلائی جاسکے ۔ایسی سڑک کو ہی لوگ استعمال کرنے میں راحت محسوس کرتے ہیں۔اور سڑکوں کی تعمیر کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کو آمدورفت میں کوئی پریشانی پیش نہ آئے اور کوئی حادثہ بھی نہ ہو ۔ اور لوگ بہ آسانی اور تیزی کے ساتھ ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہل کرسکیں۔لیکن پرانے شہر کے گنجان آبادی والے کئی علاقوں میںسڑکیں انتہائی خراب ہوکر رہ گئی ہیں۔حلقہ اسمبلی بہادرپورہ میں سڑکوں پر کئی حادثات ہورہے ہیں۔ حادثات کے واقعات کی زیادہ تر وجہ ہوتی ہے خستہ حال سڑکیں۔جی ایچ ایم سی کے فتح دروازہ ڈیوژن کے علاقے مصری گنج میں سڑک کا بہت بُرا حال ہے ۔ پچھلے دو مہینوں سے یہاں کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مصری گنج کے علاقے چراغ علی نل تا مصری گنج چوراہا تک موریوں کی لائن ڈالنے کے کئے کھدوائی کی گئی تھی ۔جسے گتہ دار نے ادھورا ہی چھوڑدیا ہے۔جس کے چلتے سڑک کی مرمت کا کام تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔اس ادھورے کا م کی وجہ سے اِس مصروف ترین سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹرافک جام ہورہی ہے۔مقامی افراد میں محمد شعیب اور سعیدنے سیاست کو بتایاکہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے روزآنہ آمدورفت میں مسلسل خلل پیدا ہورہا ہے۔ اِن افرادنے مزید کہا کہ اس ٹرافک جام کی وجہ سے لوگوں میں کافی برہمی پائی جارہی ہے۔کبھی کبھی آدھا تا ایک گھنٹہ ٹرافک جام ہورہی ہے ۔ سعید کے مطابق اس راستے کا کوئی متبادل راستہ بھی نہیں ہے ۔ ایک مقا می تاجر زبیر نے ہمیں بتایا کہ یہاں سے اسکول جانے والے طلباء و طالبات کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سڑک کی خستہ حالی کا بہانہ کرتے ہوئے محکمہ آر ٹی سی کی بسیں بھی یہاں سے نہیں چلائی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اس سڑک کی چوڑائی صرف 30 فیٹ کی ہے اور یہاں پر سڑک کے کچھ حصے پر دونوں کنارے قبرستان پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک چوڑی نہیں کی جاسکتی جس کی وجہ سے اکثر ٹرافک جام کی شکایت رہتی ہے۔ ایک اور شخص سید جعفر نے بتایاکہ مقامی لوگوں سے گتہ دار نے موریوں کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا وعدہ کیاتھا لیکن اس پر کوئی عمل آواری نہیں ہوئی۔ انہو ںنے مزید کہا کہ یہاں پر موجود ایک درگاہ کے سامنے بھی کھدوائی کی گئی ہے جس کے چلتے یہاں پر آنے والے عقیدت مندوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اور اس ادھورے کا م کی وجہ سے لوگ پیر پھسل کر گرنے سے حادثوں کا شکار ہورہے ہیں۔ پدما راؤ زلف تراش نے ہمیں بتایاکہ اس کھدوائی کی وجہ سے اُن کا کاروبار نہیں ہورا ہے ۔ اور ان کی روز مرہ کی کمائی متاثر ہورہی ہے۔اسی طر ح سید عبدالقادر نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں نے گتہ دار کو اس مسئلہ سے واقف کروایا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی اپیل کی لیکن گتہ دار نے ابھی تک کوئی عمل نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے کئی خواتین اور بچوں کو کافی دقتوں سے گذرنا پڑرہا ہے۔اس کے علاوہ کئی ضعیف افراد بھی حادثوں کا شکار ہوچکے ہیں۔یہاں کے مقامی لوگوں نے بتایاکہ علاقے کے لیڈروں کو اس مسئلہ سے وقف کروایا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہواہے۔یہاں کی عوام نے نئی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلہ کا فوری نوٹ لیں اور جلد سے جلد اس مسئلہ کو حل کروائیں تاکہ عوام کو ہورہی مشکلات سے راحت حاصل ہوسکے۔
اکبر باغ ، عنبر پیٹ ، مادنا پیٹ علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اسسٹنٹ ڈیویژن انجینئر برقی ، آسمان گڑھ کے بموجب فیڈر کے مرمتی کام کے باعث 21 جون کو صبح 8 تا 9 بجے ایم آر او آفس ، وی این ریڈی نگر ، گیس کمپنی ، آر ٹی اے آفس ، موسیٰ رام باغ روڈ ، عنبر پیٹ روڈ ، وکاس اسکول ۔ 10 تا 2 بجے دن اعظم پورہ پوسٹ آفس چمن ، لاری کانٹا ، ہری لال باغ ، عثمان پورہ ، بیکرس ہاوز ، اعظم پورہ مارکٹ ، سہ پہر 3 بجے تا 6 بجے شام اکبر باغ ، آریہ سماج ، فائر اسٹیشن ، دلکشا فنکشن ہال ، مسجد امیر فاطمہ ، وشنو اپارٹمنٹ ، سی بلاک کوارٹرس ، سعید آباد ، ریڈی بستی ، ونئے نگر ، اکبر باغ ، ڈی کوارٹرس ، مہدی پورہ ، مادنا پیٹ مارکٹ ، دھوبی گھاٹ ، اے سی پی آفس ، فش مارکٹ علاقوں میں برقی سربراہی متاثر رہے گی ۔ جب کہ اے ڈی ای مہدی پٹنم کے بموجب آج 2 بجے دن تا 6 بجے شام ملے پلی مکمل ، ملے پلی فٹ بال گراونڈ ، فانی گراونڈ ، ظفر شاہ نگر ، بڑی مسجد ، سعادت گراونڈ علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔