وزیر اعظم کا دورہ ، انتظامات کے جائزہ کے بعد ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( این ایس ایس) : ریاستی حکومت کی جانب سے گجویل میدک میں بھگیرتا پروگرام کے لیے اندرون 6 ماہ 1055 کروڑ کے مصارف برداشت کیے گئے ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے یہاں وزیر اعظم مودی کی آمد کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد خطاب کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا ریاستی حکومت ریاست میں محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کے لیے پابند عہد ہے ۔ وزیر اعظم مودی 7 اگست کو مشن بھگیرتا پروگرام کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ٹی ہریش راؤ نے ٹی ار ایس پارٹی کارکنوں سے خواہش کی کہ وہ جلسہ عام میں کثیر عوامی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کریں ۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر یہاں عوام کی سہولت کے لیے بسوں کا مناسب انتظام کیا جائے گا ۔ نائب صدر نشین مشین بھگیرتا پرشانت ریڈی نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے جلسہ میں دو لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔۔