مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کی چوٹی کانفرنس میں شرکت

نئی دہلی ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشیرقومی سلامتی اجیت دوول نے آج ایران میں ایک انسداد دہشت گردی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی جو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک علاقائی حکمت عملی کے تعین کیلئے طلب کی گئی تھی۔ دولت اسلامیہ اور دیگر دہشت گرد گروپس اس علاقہ کیلئے خطرہ ہیں۔ اچھی اور بری دہشت گردی میں فرق نہیں کیا جائے گا۔

کانگریس کے خلاف ایف آئی آر
لکھنؤ ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے شعبہ سماجی ذرائع ابلاغ کے سربراہ دیویا ایس کے خلاف مبینہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں توہین پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر قانون داں سید رضوان احمد کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ مبینہ طور پر ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعظم نریندر مودی کی توہین کی گئی تھی اور انہیں نفرت پر اکسانے والا شخص قرار دیا گیا تھا۔