مشکل دور میں بھی ہند ۔ اسرائیل تعلقات میں استحکام قابل ستائش

لندن ۔ /25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے ہندوستان کے ساتھ اپنے گرمجوشانہ سفارتی تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے معاشی شراکت داری کو فروغ ینے کے ساتھ ہر مشکل دور میں مل جل کر کام کیا ہے ۔ اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں گرمجوشی دیکھی جارہی ہے ۔ یہاں ہند ۔ یہودی اسوسی ایشن اجتماع سے خطابکرتے ہوئے برطانیہ میں اسرائیلی ڈپٹی سفیر ابیٹن ناہے نے کہا کہ ہندوستان میں زائد از 2000 سال سے یہودی مقیم ہیں ۔ ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک برتا نہیں گیا ۔ ہندوستان کے تعلقات پر انہوں نے وسیع تر اظہار خیال کیا ۔