حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے روبہ عمل لائے جانے والے مشن کاکتیہ پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے تحت 299 تالابوں کے مرمتی کاموں کی منظوری دی گئی ہے اور ان کاموں کیلئے حکومت تلنگانہ نے جملہ 93.86 کروڑ روپئے کی منظوری بھی دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ اضلاع رنگاریڈی اور محبوب نگر میں واقع تالابوں کے مرمتی کام انجام دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔