مشروبات سے سالانہ دو لاکھ افراد ہلاک

بوسٹن ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوڈے، پھلوں کے رس اور دیگر میٹھے مشروبات سے ہر سال دنیا بھر میں ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر کی وجہ سے ایک تخمینہ کے بموجب ایک لاکھ 84 ہزار بالغ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ محققین کے بموجب جن کا تعلق ٹفٹس یونیورسٹیز بوسٹن سے ہے، کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں نمایاں تعداد میں موت کے واقعات صرف ایک غذائی عنصر یعنی میٹھے مشروبات کی وجہ سے فوت ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس تعداد کو کم کرنے یا اس کا خاتمہ کرنے کیلئے میٹھے مشروبات کا استعمال ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان مشروبات کے ہر 8 آونس میں کم از کم 50 کے سی اے ایل ہوتے ہیں۔